آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری
آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
بل گیٹس کی بیٹی مشکل میں؟ 20 سال کی جیل ہوسکتی ہے؟
23 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 24 اگست کو اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔
مخصوص نشستوں میں خواتین کی 5، علما و مشائخ کی ایک، اوورسیز کشمیریوں کی ایک اور ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست شامل ہے۔