Gas Leakage Web ad 1

بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے فائنل

0

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، جبکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور نئی حکومت کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
بر طانوی شہزادہ ہیری فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے
اجلاس میں سینیٹر رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے شرکت کی، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام، آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومتی ترجیحات پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ گڈ گورننس یقینی بنانے اور حکومتی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.