Gas Leakage Web ad 1

عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر

0

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان کے مطابق اسمبلی کی آئینی مدت اور قانونی تقاضوں کے تحت 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، اور انتخابات کے التوا سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان

انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول مکمل طور پر آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا ہے، اور اسے کسی بھی سیاسی مقصد کے تحت منسوب کرنا درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن بروقت کرانا ادارے کی آئینی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.