Gas Leakage Web ad 1

صدر زرداری کا امریکا اور ایران میں مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم

0

ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے یہ پیش رفت حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ آصف علی زرداری نے دعا کی کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔

عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جو اس عمل میں شامل تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس عمل کو آگے بڑھانے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور علاقائی استحکام کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا ہے، اور اعلامیے کے مطابق اس پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.