نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 469 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
امدادی اداروں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔
سٹیٹ بینک کومالی سال2025-26 میں 1990 ارب روپے کا خالص منافع
اداروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث بعض علاقوں تک رسائی صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انتہائی خراب صورتحال کے باوجود نیپالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فی الحال کسی ملک کی مدد درکار نہیں، تاہم مدد کی پیشکش فطری امر ہے۔
ترجمان نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق نیپال کی سکیورٹی ایجنسیاں سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔