ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اسپین کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بیلجیئم میں جاری پرو لیگ مرحلے میں اسپین نے آغاز ہی سے پاکستان پر برتری قائم رکھی۔ پہلے کوارٹر میں نکولس الواریز نے گول کر کے اسپین کو سبقت دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں پیپ کنل نے سات منٹ کے وقفے سے دو گول کیے، جس کے بعد ہاف ٹائم تک اسکور 0-3 ہو گیا۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے 43ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ کم کیا، تاہم ٹیم اس کے بعد مزید گول نہ کر سکی۔
آخری کوارٹر میں اسپین نے دو مزید گول کر کے میچ 1-5 سے اپنے نام کر لیا۔
یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں مسلسل دسویں شکست ہے۔ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔