Gas Leakage Web ad 1

میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پی سی بی کا احتجاج

0

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش براڈکاسٹرز نے کھانے کے وقفے کے دوران سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
حکومت کا نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش کرکٹ بورڈ سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے انٹرویو کی نشریات کے خلاف احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا، تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد انٹرویو نشر کردیا گیا۔

یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے کیا تھا، جس میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.