Gas Leakage Web ad 1

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

0

ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے محکموں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے نیٹ ورک اور اس سے منسلک عناصر کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق اب صرف تنظیم کے فعال ارکان ہی نہیں بلکہ پسِ پردہ کردار ادا کرنے والے مبینہ ماسٹر مائنڈز، مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس اور سوشل میڈیا پر تنظیمی بیانیہ پھیلانے والے افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لانے کی حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کی تیسری افتتاحی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی

اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر ایک بڑے اور جامع کریک ڈاؤن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد تنظیم کے مالی اور لاجسٹک ڈھانچے کو مکمل طور پر غیر فعال بنانا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تنظیم سے مبینہ وابستگی یا معاونت رکھنے والے افراد کے قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ملک بھر میں ان افراد کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مشتبہ سہولت کاروں کی فہرستیں تیار کر کے ان کے مالی معاملات اور اثاثوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مبینہ نیٹ ورک کو مؤثر طور پر ختم کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.