Gas Leakage Web ad 1

فٹ بال ورلڈ کپ کی تیسری افتتاحی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی

0

لاس اینجلس میں فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی سلسلہ وار افتتاحی تقریبات کے تحت تیسری رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا

تقریب کا آغاز آٹھ فنکاروں کی جانب سے ڈرم بجا کر کیا گیا، جس سے اسٹیڈیم کا ماحول پرجوش ہوگیا۔ اس کے بعد امریکی ریپر فیوچر اور گلوکارہ ٹائلہ سیتھل نے اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

بعد ازاں لیزا گروپ نے اپنے مشہور گانے “گول” کی شاندار پرفارمنس پیش کی، جس نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

یہ مختصر مگر پُرجوش تقریب اسی گانے کی پرفارمنس پر اختتام پذیر ہوئی، جس نے فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ماحول کو مزید رنگین اور پرجوش بنا دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.