Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک

0

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور اس کے اطراف میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارت کی حمایت یافتہ تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے مزید 21 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار اہم کمانڈر بھی شامل تھے جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔ ان کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے، جس سے علاقے میں موجود دہشت گرد نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان اور “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں امن کے قیام تک یہ آپریشن جاری رہیں گے اور قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.