Gas Leakage Web ad 1

بیرسٹر افتخار گیلانی نے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر حلف اٹھا لیا

0

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی نے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر حلف اٹھا لیا، جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے بھی اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر چلیں گے اور ایک ایسا آزاد کشمیر بنائیں گے جس کی مثال پوری دنیا دے گی۔
(ن) لیگ کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب
انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ چھوٹا ہے اور یہاں گورننس کے مسائل موجود ہیں، روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ ہمیں اپنے ہسپتالوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری حکومت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کی مثال دی جائے گی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق کی صدارت میں ہوا، جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔

مسلم لیگ ن کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو 32، 32 ووٹ ملے تھے، تاہم بیرسٹر افتخار گیلانی کو 2 ووٹ کم ملے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت عوام کی ہوگی، یہ دور کشمیر کے عوام کا دور ہوگا، یہ ریاست کا ہر بندہ دیکھے گا۔

افتخار گیلانی کا شمار آزاد کشمیر کی سیاست میں مسلم لیگ ن کے نمایاں رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ان کا تعلق مظفرآباد کے ایک معروف سیاسی خاندان سے ہے اور وہ قانون، تعلیم اور پارلیمانی سیاست کے شعبوں میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد میں حاصل کی، جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وہاں انہوں نے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں وکالت شروع کی۔

وہ تقریباً ایک دہائی تک وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے۔ عدالتی معاملات اور قانون کے شعبے میں کام کے دوران انہوں نے آئینی اور قانونی امور میں بھی تجربہ حاصل کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.