Gas Leakage Web ad 1

دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال، درجنوں مویشی ہلاک

0

دیامر کے بونر نالہ میں گزشتہ رات گلیشیئر پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق چلاس کے بونر نالہ میں گلیشیئر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔
میر رضا قتل کیس: وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، سربراہ کمیشن
پولیس کے مطابق سیلاب کے باعث درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ گلیشیئر کی زد میں آنے والے دیگر مویشیوں کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب دیامر کی نیاٹ ویلی کے علاقے کرلیوگاہ میں گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں پڑگئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گلیشیئر کا کچھ حصہ پھٹنے اور سیلابی ریلے کے باعث نقصان پہنچا جبکہ ایک مصنوعی جھیل بھی بن گئی۔

گلیشیئر پھٹنے کے باعث مقامی آبادی کو بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ علاقہ مکین اس وقت شدید خوف و ہراس اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.