ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ثالث ممالک نے تہران سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اپنی شرائط واضح کرنے کو کہا ہے، جن میں خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
میر رضا قتل کیس: وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، سربراہ کمیشن
محسن رضائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی شرائط کی فہرست تیار کررہا ہے۔ ان کے مطابق ان شرائط میں سب سے اہم مطالبات میں سے ایک خطے میں جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا، اگر ناکہ بندی برقرار رہی تو ایران امریکی اقتصادی مفادات کو نشانہ بنائے گا۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک عارضی بحری راہداری پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق مجوزہ راستے کا کچھ حصہ عمان کی سمندری حدود جبکہ کچھ حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔