Gas Leakage Web ad 1

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون اور آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

0

ویسے تو دنیا بھر میں متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں، تاہم ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں لوگ نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اس سال آئی فون 18 سیریز 9 ستمبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اب کمپنی نے اس کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

آئی فون 18 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 12، ایپل واچ الٹرا، ہوم پوڈ منی، آئی پوڈ اور ایپل ٹی وی بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پی سی بی کا احتجاج
اس سال اہم بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 18 اور 18 پرو میکس کے ساتھ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون بھی آئی فون الٹرا کے نام سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

تاہم اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کے آغاز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فولڈ ایبل آئی فون کمپنی کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا، جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسی طرح بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ سال ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا تھا۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ ایپل کی جانب سے قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا، تاہم رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر قیمت میں 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یعنی آئی فون 18 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز کے بجائے 1199 ڈالرز سے شروع ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں اضافے کی وجہ ریمز اور دیگر چپس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.