Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا سانحہ پمز کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ

0

وزیراعظم نے سانحہ پمز کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اہم عہدوں پر تعینات افسران کے خلاف باضابطہ کارروائی کی جائے گی۔ پمز کے لیے نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں اہم عہدوں پر تعینات شخصیات کے خلاف باضابطہ کارروائی ہوگی۔ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے اسپتال کے افسران کو غفلت اور لاپرواہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں موجودہ قائم مقام سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ محمود کی سفارشات بھی شامل ہیں۔
سانحہ پمز: تحقیقاتی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10افسران کو عہدوں سے ہٹانےکی سفارش
کمیٹی کے مطابق پمز کو انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز میں اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔ رپورٹ میں ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ پیشہ ور افراد تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے پمز کے معاملات چلانے کے لیے باقاعدہ گورننگ بورڈ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی ہے۔ بڑے سرکاری اسپتال کی باقاعدہ نگرانی اور امور چلانے کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاق کے سب سے بڑے اسپتال کے انتظامی نظام میں بہتری کے لیے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.