Gas Leakage Web ad 1

کراچی جیسے بلدیاتی الیکشن کروانے سے انتخابات نہ کروانا بہتر ہوگا، سعد رفیق کا بلاول کے بیان پر ردعمل

0

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بلدیاتی نظام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جس انداز سے بلدیاتی انتخابات ہوئے، اس سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ ہی کرائے جائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ مطالبہ درست ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی نظام لایا جائے، تاہم کراچی جیسا نظام نافذ نہیں ہونا چاہیے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں نیا تنازع، سابق صدر نے آئی سی سی سے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ کراچی کے گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے طرز پر انتخابات کرانے سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ کرائے جائیں۔ لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہ کیا جائے۔ اگر کسی کو مزید تفصیل درکار ہو تو وہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان یا ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وہاں بلدیاتی حکومتیں موجود ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی جیسا بلدیاتی نظام لاہور میں بھی نافذ کیا جائے، اسلام آباد میں بھی بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے تاکہ وہاں کا میئر زیادہ اختیارات کا حامل ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، جبکہ گلگت بلتستان میں حکومت بننے کے بعد 90 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.