Gas Leakage Web ad 1

وینزویلا میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 235 تک پہنچ گئیں

0

وینزویلا میں دو بڑے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک درجن سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 235 تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں یکے بعد دیگرے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلے آئے، جن سے ملک کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے تک کیوں مؤخر ہوا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 235 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کاراکس میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جس کے باعث متاثرہ شہری سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ شدید زلزلوں سے کاراکس ایئرپورٹ بھی متاثر ہوا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلہ متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بڑے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ماہرین نے آئندہ ہفتے کے دوران 5 شدت کے ایک اور زلزلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں، جبکہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی طور پر ایک لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.