Gas Leakage Web ad 1

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں نیا تنازع، سابق صدر نے آئی سی سی سے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا

0

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سابق صدر امین الاسلام نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ منجمد کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق امین الاسلام نے رواں ہفتے آئی سی سی کو 14 صفحات پر مشتمل خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

امریکا: ٹرمپ کو بعض مائیگرنٹس کو نکالنے، دیگر کو داخل ہونے سے روکنے کا اختیار مل گیا

رپورٹ کے مطابق امین الاسلام نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دوبارہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر کے عہدے پر بحال کیا جائے اور اس وقت تک بورڈ کو مالی معاونت فراہم نہ کی جائے۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئی سی سی کو اس خط کے حوالے سے باضابطہ جواب دے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.