Gas Leakage Web ad 1

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے تک کیوں مؤخر ہوا؟

0

لاہور: پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قومی سلیکٹرز نے حتمی مشاورت کی، تاہم کھلاڑیوں کو درپیش فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان مؤخر کر دیا گیا۔

ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے کی چوری کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل کے پیش نظر ریڈ بال کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ عبداللہ شفیق، کامران غلام، حمزہ نذر، روحیل نذیر اور عرفات منہاس کو کیمپ میں شامل کیا گیا، جبکہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی فٹنس بحال کرنے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار کھلاڑیوں کا آئندہ ہفتے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی ریڈ بال کیمپ بھی ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعود شکیل اور محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا گیا ہے، تاہم دونوں کھلاڑی ٹیم سے باہر نہیں ہوئے۔ اسپنرز میں علی عثمان بھی اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.