Gas Leakage Web ad 1

جائیداد خرید و فروخت پر بڑا ریلیف، فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی

0

آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے فائلرز کو نمایاں ریلیف دیتے ہوئے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پراپرٹی سیکٹر کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ معیشت میں سرمایہ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ مجموعی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.