Gas Leakage Web ad 1

بجٹ میں ایف بی آرکا ٹیکس ہدف 15264 ارب روپےمقرر

0

آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کا مجموعی ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ہدف حکومت کے مجموعی ریونیو پلان کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت مختلف ٹیکس ذرائع سے آمدن حاصل کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

بجٹ میں آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کی تجویز

بجٹ دستاویزات کے مطابق براہ راست ٹیکسوں میں سب سے بڑا حصہ انکم ٹیکس کا ہوگا، جس سے 7 ہزار 613 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بالواسطہ ٹیکسوں (Indirect Taxes) سے مجموعی طور پر 7 ہزار 651 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بالواسطہ ٹیکسوں کی تفصیل کے مطابق سیلز ٹیکس سب سے بڑا ذریعہ ہوگا، جس سے 4 ہزار 972 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔ کسٹم ڈیوٹی سے 1 ہزار 651 ارب روپے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 1 ہزار 73 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

حکومت کے مطابق یہ اہداف مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور آئندہ مالی سال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.