Gas Leakage Web ad 1

کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ، 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک

0

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک محافظ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ دونوں مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کی گئی۔ مسجد کا دفاع کرنے کی کوشش کے دوران محافظ نے اپنی جان دے دی۔ واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میرے اور شاہین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، سوشل میڈیا کی خبریں درست نہیں: بولنگ کوچ عمر گل

امریکی میڈیا کے مطابق اسلامک سینٹر میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے میں 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مشتبہ حملہ آوروں نے مسجد پر فائرنگ کی تھی، جنہیں بعد میں ہلاک کر دیا گیا اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہو سکتا ہے اور دونوں مشتبہ حملہ آور کم عمر تھے۔

واضح رہے کہ سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر کو علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز قرار دیا جاتا ہے، جہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور تقریباً 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ یہاں سیمینار اور دیگر مذہبی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں جبکہ الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔

مسجد انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ سے محافظ جاں بحق ہوا ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

مسجد کے پیش امام طحہٰ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ کے دوران بچے محفوظ رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.