Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان

0

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے جا رہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ تنازع: پاکستان ایشیا بحرالکاہل میں سب سے زیادہ معاشی خطرات کا شکار ملک

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق زمینداروں کو گندم کی قیمت مال کی سپلائی کے 24 گھنٹے کے اندر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران کے حوالے سے صوبائی حکومت، اپوزیشن اور گورنر خیبرپختونخوا ایک ہی مؤقف پر متفق ہو گئے ہیں۔

پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ صوبے میں گیس کی بندش اور آٹے کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق صوبے کو اس کا آئینی حق فراہم نہیں کر رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.