Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کا اہم اجلاس، حلف برداری کی تقریب پر مشاورت

0

اسلام آباد میں ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کا اہم اجلاس چیئرپرسن اور اینکر پرسن مہوش ممتاز بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایپنک کے مرکزی اور گلگت بلتستان چیپٹر کے عہدیداران و اراکین نے شرکت کی، جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دیگر ممبران نے آن لائن شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا اور جلد حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے چیپٹر کے لیے بعض اصول و ضوابط طے کرنے پر بھی اتفاق کیا، جن پر تمام ممبران کے لیے عملدرآمد لازم ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیپٹر کی تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لیے ہر اتوار کو آن لائن اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے صدور بھی شریک ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد مختلف شعبہ جات اور کمیٹیوں کے قیام کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.