بیرسٹرداؤد غزنوی کی کتاب’’’اے گلوبل ایسیٹ ری بورن: پاکستان ڈائسپورا اینڈ سافٹ پاور پولیٹکس‘ رونمائی کر دی گئی
*بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر 43 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان، وزیر خزانہ*
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر 43 ارب ڈالر کے ریکارڈ تک پہنچ سکتی ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب سعودی عرب میں 30 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو مجموعی ترسیلات میں تقریباً 10 ارب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں، اور یمن حوثی تنازع پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں کتاب "اے گلوبل ایسیٹ ری بورن” کی رونمائی پر مصنف داؤد غزنوی نے کہا کہ پاکستانی ڈائسپورا صرف زرمبادلہ نہیں بلکہ سیاسی اور سافٹ پاور اثاثہ بھی ہے۔
پروفیسر اکبر ایس احمد اور ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اکیڈمیا، میڈیا اور سیاست میں فعال کردار سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر سکتی ہے اور اسے صرف ترسیلات تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔