Gas Leakage Web ad 1

پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا

0

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈچ کوچ رچرڈ ڈی سنیجر کو قومی خواتین ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ایچ ایف کے مطابق رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ ڈچ کوچ کو دو دہائیوں سے زائد عرصے کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ایلیٹ سطح کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
رچرڈ ڈی سنیجر نے کے ایچ سی ڈریگنز، ریپڈ ٹیمزے اور ایل ایم ایچ سی لارین میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ قومی خواتین ہاکی ٹیم کے ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل اور فزیکل معیار کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے، جبکہ وہ نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہارمن کروز اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سکول لیول سے قومی ٹیم تک خواتین ہاکی کے لیے مضبوط ٹیلنٹ پائپ لائن بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی خواتین کھلاڑی بہترین مواقع کی حقدار ہیں۔

محی الدین احمد وانی کا مزید کہنا تھا کہ رچرڈ ڈی سنیجر کی تقرری سے جدید ہائی پرفارمنس خواتین ہاکی پروگرام کا آغاز ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.