خبر ایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد اب تک 9 ہزار 872 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 36 ہزار 700 گھروں کی بجلی منقطع ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 27 منٹ پر آیا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 27 منٹ بنتا ہے۔ زلزلے کا مرکز کیوشو جزیرے کے اندرونی علاقے میں بتایا گیا ہے۔
مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور، جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے
زلزلے کے بعد کوماموتو کے علاقے میں ایک شاپنگ مال میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق شاپنگ مال کی عمارت کی دوسری منزل زمین بوس ہوگئی ہے۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں پھنسے متعدد افراد کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا، جبکہ ایک فیکٹری میں چمنی گرنے کے بعد وہاں بھی امدادی ٹیمیں افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔