ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 37 ہزار افغان شہریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے، جبکہ مزید 214 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور، جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے
ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 11 ہزار 145 افراد ایسے تھے جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد جبکہ 14 ہزار 709 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔