Gas Leakage Web ad 1

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 10 دن میں کتنا مہنگا ہوا؟

0

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوکر 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 10 روز کے دوران خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم پاکستان میں اسی عرصے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 65 روپے سے زائد جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 26 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کی پالیسی کے بعد عالمی منڈی اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا ہے۔
جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ
حکومت کی جانب سے یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے نئے فارمولے کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 65 روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ 17 جولائی کو ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر تھی جو بڑھ کر 388 روپے 38 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول 310 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ حکومت نے 10 روز کے دوران عوام کو پیٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے 35 پیسے کا ریلیف دیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو 17 جولائی کو برطانوی خام تیل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل تھی جو 5 ڈالر کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 49 سینٹ سے کم ہوکر 78 ڈالر 51 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی کو عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل تھی جو 20 جولائی کو 105 ڈالر، 21 جولائی کو 108 ڈالر، 22 جولائی کو 116 ڈالر، 23 جولائی کو 118 ڈالر، 24 جولائی کو 114 ڈالر جبکہ 27 جولائی کو 110 ڈالر رہی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 17 جولائی کو ڈیزل کی قیمت 142 ڈالر فی بیرل تھی جو 20 جولائی کو 143 ڈالر، 21 جولائی کو 157 ڈالر، 22 جولائی کو 162 ڈالر، 23 جولائی کو 169 ڈالر جبکہ 27 جولائی کو 150 ڈالر 58 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔

حکومت اس وقت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ لیوی، 8 روپے 64 پیسے آئل کمپنیوں کے منافع، 7 روپے 87 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن اور 15 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کر رہی ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پیٹرولیم لیوی، 8 روپے 64 پیسے آئل کمپنیوں کا منافع، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 5 روپے فریٹ مارجن اور 15 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.