Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت کا اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران سرکاری اخراجات پر قابو پانے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو ہدایات ارسال کر دی ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا

فیصلے کے تحت گزشتہ تین برس سے خالی تمام سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

رواں مالی سال کے دوران ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ مشینری اور آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی اخراجات پر بیرونِ ملک علاج کی سہولت پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ سرکاری خرچ پر غیر ضروری بیرونی دوروں کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں کفایت شعاری کے ان اقدامات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.