Gas Leakage Web ad 1

گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

0

کراچی کی سیشن عدالت نے سانحہ گل پلازہ کیس میں نامزد ملزم تنویر پاستا سمیت 6 ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے گل پلازہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا، 11 سالہ حذیفہ سمیت 6 ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کی۔

نیب کا کرپشن کیسز بند ہونے سے بچانے کیلئے قانون کی نئی تشریح پر غور

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کم عمر بچے حذیفہ کی درخواست یہاں کیوں دائر کی گئی ہے، کیونکہ کم عمر بچوں کے مقدمات کے لیے الگ عدالت موجود ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے ملزمان کو رعایت دیتے ہوئے گرفتار نہیں کیا، جبکہ چارج شیٹ دو مرتبہ مسترد ہو چکی ہے اور انہی اعتراضات کے ساتھ دوبارہ چالان جمع کرایا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ کم عمر حذیفہ کی ضمانت 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.