ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا۔
آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا؟ ثناء میر خواتین ٹیم پر تنقید کرنیوالوں پر برہم
تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے مسلسل سات گول داغ دیے اور پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر بھارت نے 1-7 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
یہ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے، جو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پرو لیگ میں اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔