Gas Leakage Web ad 1

امریکا، اسرائیل اور لبنان کے سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط، حزب اللہ کا سخت ردعمل

0

امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیل اور لبنان کے درمیان فریم ورک معاہدے کا اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیا، جس کے بعد واشنگٹن میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ایران نے چار مرتبہ جہاز پر حملہ کیا جو بالکل اچھا نہیں لگا: ٹرمپ

مارکو روبیو نے کہا کہ لبنان کی خودمختار حکومت اور اسرائیل کی حکومت کے درمیان امریکا کی ثالثی اور حمایت سے اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل اپنے شہریوں کو درپیش خطرات کے خاتمے کے بعد اپنی سرحدوں پر واپس لا سکے گا، جبکہ لبنان کے لیے امریکا کی سہولت کاری سے ایک سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ بھی قائم کیا جائے گا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ یہ معاہدہ پائیدار امن اور سلامتی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، تاہم ابھی بہت سا کام باقی ہے۔

امریکا میں اسرائیلی سفیر نے بھی کہا کہ سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد مرحلہ وار بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت لبنان کی ذمہ داری پورے ملک میں ریاستی عملداری قائم کرنا ہے، جبکہ مقصد اسرائیلی افواج کے لبنان کے تمام علاقوں سے انخلا کو یقینی بنانا بھی ہے۔

ادھر حزب اللہ نے معاہدے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حزب اللہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والا یہ معاہدہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنانی حکام کے ہر ایسے اقدام کا مقابلہ کرے گی اور اپنے ہتھیار پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے تیار رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.