امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے جہاز پر حملے کی کوشش پسند نہیں آئی۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایرانی کارروائی پر ردعمل دینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز چار مرتبہ جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جن میں سے تین حملے ناکام بنا دیے گئے۔
ایرانی صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف تھا: وزیراعظم
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، "مجھے یہ بالکل اچھا نہیں لگا کہ ایران نے جہاز پر حملہ کیا۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکا اس کارروائی کا جواب دے گا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، "آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا۔”
صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ پر عالمی برادری بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔