حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس سے ایئرلائنز کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے فضائی کمپنیوں کے ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی اور ان کے آپریشنل اخراجات کم ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات فضائی شعبے پر مرتب ہوں گے اور ایئرلائنز کی مالی لاگت میں کچھ حد تک کمی واقع ہوگی۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی، تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔