اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو جرم قرار دینے والے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست مفتی محمد اسلم کی جانب سے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرڈیننس کی شق 2 ڈی، شق 3 اور دیگر متعلقہ دفعات آئین اور اسلامی شریعت سے متصادم ہیں اور 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قرار دینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ریاست کو انتظامی امور اور نظم و ضبط کے لیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت سے متعلق معاملات میں ایسی مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2 سی، شق 2 ڈی اور دیگر متعلقہ دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔