Gas Leakage Web ad 1

آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کی قیمت کیا ہوگی؟

0

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے جون 2026 کے آغاز میں واضح کیا تھا کہ کمپنی آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ان کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ریم کی عالمی سطح پر قلت ہے، تاہم انہوں نے اس وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کی تیزی سے تعمیر کے باعث میموری اور اسٹوریج چپس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان پرزہ جات کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور مختلف کمپنیاں قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔

اب ایک نئی رپورٹ میں آئی فون 18 سیریز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

جے پی مورگن کے ایک تجزیہ کار کے مطابق ایپل نئے آئی فونز کی قیمتوں میں توقعات سے کم اضافہ کرے گا۔

انسانی اعضا کیس: چینی شہریوں سمیت 5 ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

رپورٹ کے مطابق کمپنی ہر ماڈل کی قیمت میں گزشتہ نسل کے مقابلے میں صرف 50 ڈالر اضافہ کرے گی، جبکہ لاگت کم رکھنے کے لیے دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے، جن میں ایپل کے اپنے سی سیریز موڈیمز کا استعمال شامل ہے۔

اس تخمینے کے مطابق آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1099 ڈالر کے بجائے 1149 ڈالر ہوگی، جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی ابتدائی قیمت 1199 ڈالر سے بڑھ کر 1249 ڈالر ہو جائے گی۔

اس سے قبل مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں نئے ماڈلز کی قیمتوں میں 200 ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایپل میموری چپس خریدنے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے، تاہم مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی خریداری نے بھی سپلائی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آئی فون 18 پرو میں استعمال ہونے والے میموری اور اسٹوریج پرزہ جات کی لاگت آئی فون 17 پرو کے مقابلے میں تقریباً 150 ڈالر زیادہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل اس سال آئی فونز متعارف کرانے کی اپنی روایتی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کر رہا ہے۔

ستمبر میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کو ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کے آغاز میں کسی وقت لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.