Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0

پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ سخت اور پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد پاکستان بحریہ میں بطور افسر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تھور کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب نے تباہی مچادی

انہوں نے تقریب میں ترکیہ، بحرین، بنگلہ دیش، عراق، سری لنکا اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسران کی موجودگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اسے پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں 125ویں مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی شامل تھے۔

شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسر کیڈٹ الویرہ حمزہ کو بہترین کارکردگی پر کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جبکہ آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منور نے چیف آف ڈیفنس فورسز گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اکیڈمی ڈرک مڈشپ مین کا اعزاز ہادی عباس خان کے نام رہا، جبکہ مڈشپ مین عمر مختار کو نمایاں کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، سیاسی و عسکری شخصیات اور کیڈٹس کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.