Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ: جرمنی کی آئیوری کوسٹ کو شکست، 12 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ٹیم 2014 کے بعد پہلی بار، یعنی 12 سال بعد، ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

امریکا ایران ڈیل پر اسرائیلی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ سے سخت ناراض، ٹرمپ کے نام کے آگے ‘حسین’ لگادیا

میچ کا فیصلہ کن گول انداوو نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں اسکور کیا، جس کی بدولت جرمنی کو اہم 3 پوائنٹس حاصل ہوئے۔

اس کامیابی کے ساتھ جرمنی میکسیکو اور امریکا کے بعد راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

دوسری جانب نیدرلینڈز نے سوئیڈن کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی، جبکہ کوراساؤ اور ایکواڈور کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

یاد رہے کہ میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی تھی، جبکہ امریکا نے آسٹریلیا کو ہرا کر اپنی 96 سالہ ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار مسلسل دو میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.