Gas Leakage Web ad 1

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مجوزہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی 30 دن کے اندر ختم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

مسودے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی تعمیر نو کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر فراہم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق حتمی معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے، جبکہ امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز جاری کرے گا۔

مجوزہ مسودے کے مطابق حتمی ایران-امریکا معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.