Gas Leakage Web ad 1

ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

0

ٹی وی پروگرام میں ندا یاسر نے حال ہی میں ملینیلز اور جین زی کے درمیان فرق پر ایک خصوصی سیگمنٹ پیش کیا، جس میں انہوں نے خود کو ملینیل نسل کی نمائندہ کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنی نسل کے تجربات اور خیالات پر بات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی

پروگرام میں شریک اداکارہ عنبر خان نے بھی گفتگو کے دوران متعدد بار ندا یاسر کو ملینیل قرار دیا، جس کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا۔ ناظرین اور صارفین نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ ملینیلز وہ افراد شمار ہوتے ہیں جو 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے، جبکہ ندا یاسر اور عنبر خان کی عمر اور کیریئر کے آغاز کو دیکھتے ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر جنریشن ایکس سے جوڑا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے واضح کیا کہ ملینیل نسل اس وقت تقریباً 30 سے 45 سال کی عمر کے افراد پر مشتمل ہے، اس لیے بعض شخصیات کا اس نسل سے خود کو منسوب کرنا درست نہیں لگتا۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ اپنے بچپن میں ندا یاسر کے ڈرامے دیکھتے تھے، اس لیے ان کا ایک ہی نسل سے ہونا ممکن نہیں لگتا۔

یہ بحث ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ نسلوں کی درجہ بندی اور ان کی عمر کی حدود پر سوشل میڈیا پر اکثر غلط فہمیاں اور دلچسپ مباحث جنم لیتے رہتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.