Gas Leakage Web ad 1

سٹار بیٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل

0

دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، جہاں شاہین آفریدی کے اہلِخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

وزیرستان: فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی ناکام بنادی گئی، پاک فوج کا افغان طالبان کو بھی بھرپور جواب

عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر اعظم کو گیند کروائی، جس پر بابر اعظم نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا۔ اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ماشاء اللہ یہ بہت پیارا منظر ہے، جبکہ دوسرے نے عالیار کے بولنگ انداز کو سراہا۔

ایک اور مداح نے کہا کہ لو یو بابر بھائی! آپ ہمارے ہیرو ہیں، یہ خوبصورت لمحہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.