وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر عمارت میں صرف ایک مزدور کام میں مصروف تھا۔
اس موقع پر مزدور نے بتایا کہ منصوبے پر 9 افراد کام کرتے ہیں، تاہم گزشتہ چند روز سے کام رکا ہوا ہے۔
دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب
محسن نقوی نے منصوبے پر پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی رفتار فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اچانک دورے کا مقصد منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا، تاہم کام کی رفتار تسلی بخش نہ ہونے پر افسوس ہوا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔