Gas Leakage Web ad 1

ڈپریشن جیسے عام مرض سے بچنے کا آسان اور مزید ار طریقہ

0

ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں، جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مگر ڈپریشن محض ’دماغ‘ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔

یہ ایک ایسا دماغی مرض ہے جس سے موجودہ دور میں ہر عمر کے افراد متاثر ہورہے ہیں۔
علیحدگی پسند بیانیے سے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم ناکام ہونگے: سرفراز بگٹی
مگر اچھی بات یہ ہے کہ ڈپریشن سے بچنا یا اس کی شدت میں کمی لانا بھی ممکن ہے۔

درمیانی عمر میں 3 چیزوں کا خیال رکھ کر بڑھاپے میں جان لیوا دماغی مرض سے بچنا ممکن

بس روزانہ پھلوں کے خالص جوس کا استعمال عادت بنالیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 100 فیصد خالص پھلوں کے جوس کا ایک گلاس پینے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا اور اس میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو پھلوں اور سبزیوں کو بہت کم مقدار میں استعمال کرتے تھے۔

کھانا کھانے کے بعد کی وہ عادت جو ذیابیطس اور امراض قلب سے بچائے

ان میں سے کچھ افراد کو روزانہ ایک گلاس پھلوں کے جوس یا اسموتھی کے استعمال کا مشورہ دیا گیا۔

4 ہفتوں کے بعد دونوں گروپس میں شامل افراد کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کیا جانے لگا، مگر جو افراد پھلوں کا جوس پیتے تھے، ان میں ڈپریشن اسکور کم دریافت ہوا۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سادہ اور عملی غذائی تبدیلیوں سے دماغی صحت کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا روزانہ استعمال صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، مگر بیشتر افراد کے لیے انہیں غذا کا حصہ بنانا مشکل ہوتا ہے۔

زیادہ چینی کھانے کا ایک اور بڑا نقصان دریافت

ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل سے ثابت ہوتا ہے کہ جو افراد کم مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کو کھاتے ہیں، اگر وہ جوس پینا عادت بنالیں تو ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس ٹرائل میں شامل افراد کے مزاج میں آنے والی تبدیلیوں کی جانچ پڑتال سوالناموں کے ذریعے کی گئی اور جوس پینے والے گروپ کا ڈپریشن اسکور دوسرے گروپ کے مقابلے میں کم تھا۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے افراد کو تحقیق کا حصہ بنائے جانے کی ضرورت ہے جو دماغی امراض کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.