معروف ٹک ٹاکر اور وکیل میاں بلال عبداللہ کے خلاف مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے لاہور میں درج مقدمے کے مطابق ملزم بلال عبداللہ نے اپنے ساتھی نعیم ارشد کے ہمراہ شہری علی رضا کو نوکری کے لیے امریکا بھجوانے کے عوض 70 لاکھ روپے لینے کا معاہدہ کیا۔
بیوی کی بچپن کی یاد سن کر شوہر نے پھولوں کا ایک بہت بڑا باغ تیار کر دیا
مقدمے کے مطابق دونوں ملزمان نے شہری سے کیش اور آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود شہری کو امریکا نہیں بھجوایا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق موبائل فون اور دیگر ریکارڈ سامنے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور وکیل میاں بلال عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔



