فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل عالمی فٹبال میں بڑے کھلاڑیوں کی انجریز نے تشویش پیدا کر دی ہے، اور تازہ ترین دھچکا مصری فٹبالر محمد صلاح کی صورت میں سامنے آیا ہے جو لیورپول کی جانب سے کرسٹل پیلس کے خلاف میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔
مصری حکام کے مطابق وہ چار ہفتوں تک کھیل سے باہر رہیں گے، تاہم امکان ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے، جہاں مصر کو بیلجیم، نیوزی لینڈ اور ایران کا سامنا ہوگا۔
سٹار بیٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل
اسی طرح لامین یامال بھی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، جبکہ جرمنی کے مارک آندرے ٹیئر اسٹیگن اور سرج گنابری بھی انجریز کے باعث مشکلات میں ہیں۔
برازیل کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے جہاں روڈریگو گھٹنے کی سنگین انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ ایڈر میلیٹاؤ بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسی طرح نوجوان ایسٹیواؤ بھی زخمی ہیں۔
فرانس کے ہیوگو ایکیٹیکے اچیلس ٹینڈن انجری کے باعث مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ جاپان کے واتارو اینڈو اور تاکومی منامینو کی شرکت بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں شروع ہوگا، اور کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کی بروقت فٹنس کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔