Gas Leakage Web ad 1

غیر اعلانیہ بجلی کی بندش: اڈیالہ جیل کے ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

0

ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث مختلف کیسز کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت میں آج ملزمان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جانا تھا تاہم پولیس نفری کی دیگر جگہوں پر ڈیوٹیوں کے باعث انہیں پیش نہیں کیا جا سکا۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسری جانب ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ آج 12 روز بعد کھلی، جبکہ اس سے قبل 16 اپریل کو آخری بار کیسز کی سماعت ہوئی تھی۔

پاکستان کی قیادت قابل احترام، ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریفوں کے پل باندھ دیے

کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے کو جوڈیشل ورک نہیں ہوتا، جس کے باعث 12 روز کے دوران سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہو گئے۔

ریڈ زون کی مسلسل بندش کے باعث گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ میں ایک بھی سماعت نہ ہو سکی، جس سے کیسز کا پینڈنسی لوڈ مزید بڑھ گیا۔

گزشتہ ہفتے ریڈ زون کی بندش کے باعث متعدد اہم کیسز کی سماعت بھی نہ ہو سکی، جن میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں شامل تھیں۔ یہ کیس 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھا تاہم کاز لسٹ منسوخ ہو گئی۔

اسی طرح اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی گزشتہ ہفتے نہ ہو سکی، اور ہائیکورٹ کی بندش کے باعث یہ اہم معاملہ بھی التوا کا شکار رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.