Gas Leakage Web ad 1

وزیرستان: فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی ناکام بنادی گئی، پاک فوج کا افغان طالبان کو بھی بھرپور جواب

0

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی قیادت قابل احترام، ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریفوں کے پل باندھ دیے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے انگور اڈہ زلول خیل کے علاقے میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے، جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان مبینہ طور پر شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ پاک فوج نے اس کے جواب میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.