Gas Leakage Web ad 1

ہمارا صوبہ تیل، گیس اور معدنیات سےمالامال ہے، ان سے فائدہ اٹھائیں گے: گورنر کے پی

0

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا صوبے کے معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار

Gas Leakage Web ad 2

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ معدنیات سے مالامال ہے اور ہم ان وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے۔
19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ صفائی مہم شروع کردی ہے اور صوبے کو صاف ستھرا بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اضاخیل گودام میں گندم کے حوالے سے انہیں رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ جو بھی غلط ہوا ہے، اس کی سزا ذمہ داران کو بھگتنا ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ تیل، گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر وسائل سے مالامال ہے۔ صوبے کی خوشحالی کے لیے ہم ان وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ہم سب سے پہلے اپنے صوبے اور لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، جس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقید برائے اصلاح برداشت کریں گے اور سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو انتشار کے لیے جلسے اور احتجاج کریں۔ جب ان لوگوں کا طوطا افغانستان میں ہو تو وہ کس طرح ان کے خلاف کارروائی کریں گے؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.