Gas Leakage Web ad 1

پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ

0

اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری کے ذریعے صحت کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ امریکی سیکرٹریٹ پاک امریکا صحت تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں عالمی تعاون سے پاکستانی برآمدات کو نئی ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بلنگ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ پاکستانی نوجوان میڈیکل اور ہیلتھ کیئر سروسز کے شعبوں میں عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو باعزت اور پائیدار روزگار فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ پی ایم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو عالمی روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کے مشن پر گامزن ہے، جبکہ امریکی سیکرٹریٹ کی نگرانی اور رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیے جائیں گے۔

اس موقع پر منصور احمد نے کہا کہ امریکی صحت کے شعبے کے تعاون سے میڈیکل بلنگ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.